لوئز اناسیو

دنیا کو غزہ میں اسرائیلی نسل کشی کو روکنے کے لئے اقدامات کرنے چاہئیں،برازیلی صدر

ریو ڈی جنیرو(رپورٹنگ آن لائن)برازیل کے صدر لوئز اناسیو لولا ڈا سلو ا نے اصرار کیا ہے کہ دنیا کو غزہ میں اسرائیلی نسل کشی کو روکنے کے لئے اقدامات کرنے چاہیئں۔

عرب ٹی وی کے مطابق انہوں نے یہ بیان گزشتہ روز ریو ڈی جنیرو میں 11 ابھرتی ہوئی معیشتوں کے رہنماں کے اجتماع کے موقع پر دیا۔انہوں نے چین، بھارت اور دیگر ممالک کے رہنماں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسرائیل کی جانب سے غزہ میں کی جانے والی نسل کشی، معصوم شہریوں کے اندھا دھند قتل اور بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کئے جانے کے خلاف بے حسی اختیار نہیں کر سکتے۔

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں میں اب تک 57 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں بھی اکثریت عام شہریوں کی ہے۔ اقوام متحدہ ان اعداد و شمار کو قابلِ اعتبار سمجھتی ہے۔