مفتی تقی عثمانی 37

دنیا بھر میں پاکستان کا وقار غیرمعمولی طور پر بلند ہوا ہے،مفتی تقی عثمانی

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)مفتی اعظم پاکستان ممتاز عالمِ دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ ایران امریکا جنگ رکوانے میں پاکستانی قیادت کو اللّٰہ تعالیٰ نے انتہائی نازک اور متوازن کردار ادا کرنے کی توفیق عطاء فرمائی ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں انہوںنے کہاکہ دنیا بھر میں پاکستان کا وقار غیرمعمولی طور پر بلند ہوا ہے۔

مفتی تقی عثمانی نے کہاکہ مذاکرات کی کامیابی پر عالمِ اسلام بلکہ پوری دنیا کا مفاد وابستہ ہے۔انہوںنے کہاکہ وزیرِ اعظم نے اس موقع پر عوام سے دعا کی اپیل کی ہے، اس لیے ہم سب کو دعا میں مصروف رہنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں