وینا ملک

دنیا بھر سے شادی کی 70 ہزار سے زائد پیشکش ہوئیں، وینا ملک کا دعویٰ

لاہور (رپورٹںگ آن لائن)پاکستانی اداکارہ و ماڈل وینا ملک کا کہنا ہے کہ دنیا بھر سے انہیں 70ہزار سے زائد شادی کی پیشکش ہوئیں۔وینا ملک حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جس دوران انھوں نے ذاتی زندگی اور کیرئیر سمیت کئی موضوعات پر گفتگو کی۔

کیرئیر کے آغاز کا ذکر کرتے ہوئے وینا نے بتایا کہ ‘جس وقت میں نے اپنا کیرئیر شروع کیا وہ وقت میرے لیے رولر کوسٹر کی سواری جیسا تھا، میرے کیرئیر کے آغاز کے 10 سال بڑے مصروف گزرے، میں اتنی مصروف تھی کہ میرے پاس میک اپ اتارنے کا وقت بھی نہیں تھا، میری بڑی بہن میرا میک اپ اتارتی تھی اور مجھے اپنے ہاتھ سے کھانا کھلاتی تھی’۔

ایک سوال کے جواب میں وینا ملک نے بتایا کہ مجھے کیرئیر کے عروج پر اور بھارت میں رئیلٹی شو کے دوران دنیا بھر سے شادی کی پیشکش موصول ہوئیں لیکن مجھے نہیں پتا تھا کہ یہ پیشکش کہاں سے آئیں اور کن لوگوں نے کیں، کیونکہ میں ان سے براہ راست رابطے میں نہیں تھی۔