میرا 11

دل چاہتا ہے میں اپنے اصل نام ارتضیٰ سے پہچانی جائوں ‘ میرا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) نامور اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ میرا دل چاہتا ہے کہ میں اپنے اصل نام ارتضیٰ سے پہچانی اور جانی جائوں کیونکہ مجھے یہ نام بہت اچھا لگتا ہے،میرے نانا جالندھر سے تھے اور تقسیم ہند کے بعد وہ پاکستان آ گئے ، میراننھیال ہارون آباد میں قیام پذیر ہوا ۔

میری نانی ہندوستانی تھیں اوروہ مجھے شروع سے کہتی تھیں تم میری میرا ہوں جبکہ میرے نانا کہتے تھے یہ میری ارتضیٰ ہے ۔ میری نانی کہتی تھیںمجھے اس کے اندر کچھ خاص نظر آتا ہے یہ میر اجیسی ہو گی ، مجھے آج تک اپنی نانی کی اس بات کو سمجھ نہیں پائی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں