محسن نقوی 32

دشمن کی ایما پر آزاد کشمیر کاامن خراب کیا جارہا،محسن نقوی

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گزشتہ روز پمز کا دورہ کیا،وزیر داخلہ نے پمز میں آزاد کشمیر لاک ڈائون اور پرتشدد مظاہروں میں زخمی ہونے والے اسلام آباد اور آزاد کشمیر پولیس کے اہلکاروں کی عیادت کی۔

وزیر داخلہ فرداً فردا ًہر زخمی اہلکار وں کے پاس گئے اور خیریت دریافت کی ، وزیر داخلہ نے ہسپتال انتظامیہ کو زخمی پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔وزیر داخلہ نے زخمی پولیس اہلکاروں کے جذبے اور بہادری کو سراہا ، وزیرداخلہ نے کہا کہ آپ نے شرپسندی کے باوجود تحمل سے کام لیا۔ وزیر داخلہ نے چیف کمشنر و آئی جی اسلام آباد کو آزاد کشمیر پولیس کے جوانوں کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت کی.

وزیر داخلہ نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ چند شر پسند دشمن کی ایما پر آزاد کشمیر کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں انکو مذموم مقاصد میں ہرگز کامیاب نا ہونے دیں گے ،حکومت کشمیری بھائیوں کے مسائل کے حل کے لئے ہمہ وقت تیار ہے ، پمز میں اسلام آباد پولیس کے 31 اور آزاد کشمیر پولیس کے 12 اہلکار زیر علاج ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں