دانیہ شاہ 139

دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے نے دلائل کیلئے مہلت مانگ لی، سماعت29 دسمبر تک ملتوی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن ) عامر لیاقت مرحوم کی بیوہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے نے دلائل کیلئے مہلت مانگ لی، عدالت نے سماعت 29 دسمبر تک ملتوی کردی۔

سیشن جج شرقی کراچی کی عدالت میں دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، ایف آئی اے نے کہاکہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر دلائل کیلئے مہلت دی جائے،لیاقت گبول ایڈووکیٹ نے کہاکہ ایف آئی اے کے پاس دانیہ شاہ کے خلاف کوئی شواہد موجود نہیں ،سیشن جج شرقی کراچی نے مدعی مقدمہ کو پیش نہ ہونے پر نوٹس جاری کردیئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں