اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) معروف اداکاردانش تیمور نے اپنی بیوی عائزہ خان کا اصلی نام ظاہر کر دیا۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق حال ہی میں ماریہ واسطی کے ساتھ ایک گیم شو میں دانش تیمور نے اپنی اہلیہ عائزہ کا اصل نام ظاہر کیا ہے۔
اپنے ماضی سے ایک کہانی بیان کرتے ہوئے دانش تیمور نے بتایا کہ یہ کوئی دس سال پہلے کی بات ہے کہ میں نے عائزہ سے ملاقات کی اور پھر اس سے شادی کرلی۔انہوں نے عائزہ کے حوالے سے بتایا کہ ان کا اصل نام کنزہ ہے ۔
واضع رہے کہ شوبز کی اس جوڑی کو فی الحال ڈرامہ سیریل مہرپوش میں دیکھا جاسکتا ہے جہاں لوگ انہیں بہت زیادہ پسند کر رہے ہیں