اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں دالوں کی درآمدات پر180.82ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 2.41فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں دالوں کی درآمدات پر176.56ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا.
ستمبرمیں دالوں کی درآمدات پر53.95ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ سال ستمبرکے مقابلہ میں 16.73فیصدکم ہے،گزشتہ سال ستمبرمیں دالوں کی درآمدات پر62.98ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواتھا،اگست کے مقابلہ میں ستمبرمیں دالوں کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پرکمی ہوئی ہے،اگست میں دالوں کی درآمدات پر62.98ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا جوستمبرمیں کم ہوکر53.95ملین ڈالرہوگیا۔