شہباز شریف 41

خیبر پختونخوا کے عوام کے مسائل کا مکمل ادراک ، وفاقی حکومت اپنے دائرہ اختیار کے اندر ان کے پائیدار حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے،وزیراعظم

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نےکہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام کے مسائل کا مکمل ادراک ہے اور وفاقی حکومت اپنے دائرہ اختیار کے اندر ان مسائل کے پائیدار حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے عوامی نمائندوں نے ہفتے کو یہاں ملاقات کی جس میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال اور عوام کو درپیش مسائل بارے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا، ملاقات میں عوامی فلاح و بہبود، ترقیاتی منصوبوں اور گورننس سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں خیبر پختونخوا کے عوام کے مسائل کا مکمل ادراک ہے اور وفاقی حکومت اپنے دائرہ اختیار کے اندر ان مسائل کے پائیدار حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختو نخوا میں جاری وفاقی ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور عوامی مسائل کا حل وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

شرکا نے وزیر اعظم کو آگاہ کیا کہ خیبر پخونخوا کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، گورننس نام کی کوئی چیز نہیں ، صحت، تعلیم، انفرا سٹرکچر اور عوامی فلاح کے حوالے سے صوبائی حکومت کے پاس کوئی واضح پالیسی موجود نہیں اور عوامی مسائل کی طرف خیبر پختو نخوا حکومت کی کوئی توجہ نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں