وزیر اعظم

خیال تھا جلد تبدیلی لے آئیں گے لیکن نظام میں کمزوریوں کے باعث ایسا نہیں ہوا، وزیر اعظم

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میراخیال تھا اقتدارمیں آکرتبدیلی جلدلے آئیں گے، نظام میں کمزوریوں کے باعث ایسا نہیں ہوا، بیوروکریٹس نیب کی وجہ سے کام نہیں کرتے تھے، نیب میں اصلاحات کر کے معاملے کوحل کردیا،کسی بھی سسٹم میں سزااورجزاکانظام نہ ہوتوکامیاب نہیں ہوسکتا۔

جمعرات کو وزیراعظم نے اسلام آباد میں بہترین کارکردگی دکھانے والی 10 وفاقی وزارتوں میں تعریفی اسناد تقسیم کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پوری دنیا میں مہنگائی ہے، قیمتیں اوپرچلی گئیں، ہمارااصل چیلنج لوگوں کوغربت سے نکالناہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیوروکریٹس نیب کی وجہ سے کام نہیں کرتے تھے، نیب میں اصلاحات کر کے معاملے کوحل کردیا،کسی بھی سسٹم میں سزااورجزاکانظام نہ ہوتوکامیاب نہیں ہوسکتا۔ وزیراعظم نے کہاکہ وزارتوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، وزارتوں کی کارکردگی کو مزید بہتر کرنا ہوگا، بہترین کارکردگی والی وزارتوں کومراعات دی جائیں گی۔

انہوں نے کہاکہ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کوخصوصی مبارک باد دیتاہوں کہ پہلے نمبر پر آئے ،شہزاد ارباب نے غلطی کی پہلے ہی بتا دیا ٹاپ 10 وزارتیں کون سی ہیں، آئندہ تقریب میں پہلے نہ بتایا جائے، تمام وزارتوں کوپتا ہوناچاہیے کس نے کتناکام کیا۔