اکشے کمار

خون پسینے سے بنائی فلموں کی ناکامی پر دل شکنی ہوتی ہے، اکشے کمار

ممبئی (رپورٹنگ آن لائن) بالی ووڈ کے سینئر اداکار اکشے کمار کی حالیہ ماہ و سال کے دوران بننے والی بیشتر فلمیں باکس آفس پر ناکام رہیں۔ انھوں نے کہا ہر فلم کی تیاری میں بہت زیادہ خون پسینہ اور جوش و جذبہ ہوتا ہے کسی بھی ناکامی سے دل شکنی ہوتی ہے۔اس حوالے سے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے 56 سالہ اکشے نے کہا گو کہ اس سے ذہنی تکلیف ہوتی ہے لیکن یہ ابھرنے کی صلاحیت اور لگن و جذبہ بھی بیدار کرتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ وہ اس صورتحال سے مایوس نہیں، لیکن فلموں کی کامیابی کا فیصلہ انکے ہاتھ میں نہیں، تاہم ان کے پاس آئندہ زیادہ بہتر انداز میں کام کو کنٹرول کرنے کا جذبہ موجود ہے۔واضح رہے کہ وہ آخری بار 2024 کی فلم سرپھرا میں نظر آئے تھے۔ جبکہ اس سے قبل انکی فلمیں سیلفی، بڑے میاں چھوٹے میاں ریلیز ہوئیں جو کہ باکس آفس پر ناکام رہیں۔ جبکہ وہ اپنی آئندہ آنیوالی فلم کھیل کھیل میں نظر آئیں گے۔ایک حالیہ انٹرویو میں انھوں نے موجودہ صورتحال کا تقابل اپنے کیریئر کے گزشتہ ناکام فیز سے کیا جب انکی مسلسل 16 فلمیں فلاپ ہوئی تھیں۔