لاہور(رپورٹنگ آن لائن)فلم سٹار میگھانے کہا ہے کہ خوف کے بغیر دل کی بات منہ پر کر دیتی ہوں سچ بولتے ہوئے نہیں ڈرتی۔
ایک انٹرویو میں میگھا نے کہا کہ منافقت پسند نہیں ہوں ہمیشہ کسی خوف کے بغیر دل کی بات کر دیتی ہوں ‘شوبز کو آج کسی سر مایہ سے زیادہ اتحاد کی ضرورت ہے اگر ہم سب متحد ہوجائے تو فلم انڈسڑی کی رونقیں بحال کی جاسکتیں ہیں۔
میگھا نے کہا کہ ہر انسان کو صاف دل ہو نا چاہیے اور کسی کیلئے نقصان کا سوچنے والے اصل خود نقصا ن کا شکار ہو جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شوبز میں صرف وہی مقام حاصل کر تا ہے جو چو ردروازے کی بجائے محنت او ر خلوص کے ساتھ کام کر رہے اور ہمیں شوبزانڈسڑی کی مضبوطی کیلئے بھی عید کی ضرورت ہے۔