ریشم 19

خود منافقت کرتی ہوں اور نہ ایسے لوگ پسند ہیں ‘ ریشم

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ خود منافقت کرتی ہوں اور نہ ایسے لوگ پسند ہیں بلکہ ان سے کوسوں دور رہتی ہوں، عاجزی میں انسان کا کچھ نہیں جاتا بلکہ خدا کی ذات عاجز بندے کو عزت و مرتبے سے نوازتی ہے ۔ ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ منافق شخص کبھی کسی کا دوست نہیں ہو سکتا ،ایسے شخص کو صرف اپنا مفاد عزیز ہوتا ہے.

جس کے لئے وہ انتہائی قربت دار کو بھی دغا دینے سے گریز نہیں کرتا ، منافقت کرنے والے کیسے مطمئن رہ لیتے ہیں سمجھ سے بالا تر ہے ۔ اداکارہ نے کہا کہ میرا خدا کی ذات پر مکمل بھروسہ ہے ، وہی ذات آپ کو عزت سے نوازتی ہے اس لئے اس کا شکر گزار رہنا چاہیے ، میں عاجز سی انسان ہوں اور کوشش ہوتی ہے کہ میری وجہ سے کسی کا دل نہ دُکھے اس لئے بہت محتاط رہتی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں