لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ دوسروں کی غلطیوں کو گناہ قرار دینا اور اپنی غلطیوں کا جواز پیش کرنا ذہنی پستی اور پسماندگی کی سب سے بڑی نشانی ہے ،ہر شعبے سے منسلک ہمارے ارباب ِ اختیار کی غالب اکثریت اس بیماری کا شکار ہے .
ہم خود احتسابی کے لئے تیار نہیں ہیں ۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ اپنے مد مقابل کو کچل کر آگے بڑھنے کا طریق معاشرے کو پتھر کے دور میں لے جاتا ہے ،اپنی غلطیوں یا گناہوں پر نادم اور تائب ہوئے بغیر کوئی معاشرہ دور ِ جہالت سے باہر نہیں نکل سکتا۔








