لاہور(ر پورٹنگ آن لائن ) نامور گلوکار ہ حمیرا ارشد نے کہا ہے کہ آج کل زیادہ وقت اپنے ویب چینل ایم ایم فائیو کو دے رہی ہوں ، میری خواہش ہے کہ یہ نئے لوگوں کے لئے ایک پلیٹ فارم بنے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھرپور کوشش کر رہی ہوں کہ میں نے جو چینل شروع کیا ہے وہ معیا ر کے اعتبار سے پاکستان کے صف اول کا ویب چینل بنے اور اس کے لئے میں اور میری ٹیم بھرپور محنت کر رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ مجھے علم ہے کہ مجھے اپنے ویب چینل کو فہرست میں اوپر لانے کے لئے بڑی محنت کرناہو گی جس کے لئے میں اورمیری ٹیم پر عزم ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میری پرستاروں سے اپیل ہے کہ وہ میرے چینل کو سبکسرائب کریں اور میری ٹیم کا حصہ بنیں۔
اشتہار
146
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل









