لاہور (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف ہائوسنگ سوسائٹی سکینڈل میں طلبی کے نوٹس کے باوجود نیب میں پیش نہ ہو ئے ، نیب نے 3 جولائی کو دوبارہ طلب کر لیا۔
خواجہ آصف کے وکیل کے مطابق نیب کو تمام مطلوبہ دستاویزات جمع کروا دی گئی ہیں، بجٹ سیشن میں مصروفیت کے باعث خواجہ آصف نے نیب میں پیش ہونے سے معذرت کی ہے، نیب نے تمام مطلوبہ دستاویزات رکھ لی ہیں، اداروں کا ہمیشہ احترام کیا ہے، بجٹ سیشن کے بعد خواجہ آصف پیش ہوں گے۔
ہائوسنگ سوسائٹی میں خواجہ آصف کا بیٹا شیئر ہولڈر ہے۔ نیب نے دوبارہ 3 جولائی کو طلب کر لیا۔