فردوس عاشق اعوان 225

خواتین کا معاشرے میں اہم کردار ہیں، فردوس عاشق اعوان

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ خواتین کا معاشرے میں اہم کردار ہے مرد اور خواتین دونوں ملکر ہی معاشرے کی ترقی کے کام کر سکتے ہیں کوئی ایک اکیلا نامکمل تصور کیاجاتاہے۔

پاکستان میں خواتین کے مسائل کو حل کیلئے تحریک انصاف کی حکومت قانون سازی کر رہی ہے اور جلد ان کے حقوق پر عملدرآمد کرائیںگے۔ منگل کو معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا میں کام کرنے والی خواتین قابل تحسین ہیں کیونکہ ملازمت پیشہ خواتین کیلئے معاشرتی روئے بھی ایک بڑا مسئلہ ہے ۔

مجھے خواتین کی مشکلات کا اچھی طرح احساس ہے ، فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ خواتین کا معاشرے میں اہم کردار ہے خواتین اپنی محنت کے بل بوتے پر کامیابی حاصل کر سکتی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے پالیسی لا رہے ہیں اور خواتین کو ملازمتیں فراہم کرنے کے ساتھ ہنر مند بنا رہے ہیں جبکہ پنجاب میںخواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے قانون سازی کی گئی ہیں۔ انہیں وراثت میں حق، ہراسانی کے مسائل ، تشدد اوردیگر اہم مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں