تراویح

خواتین پر نماز تراویح میں شرکت پر پابندی، مراکش میں امام مسجد نے تنازعہ کھڑا کردیا

رباط(رپورٹنگ آن لائن)مراکش میں ایک مسجد کے امام کی جانب سے خواتین کی نماز تراویح پر پابندی کے متنازعے فیصلے پر عوامی حلقوں میں سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق امام مسجد کا ایک ویڈیو کلب سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے دعوی کیا کہ امام مسجد غصے میں نظر آئے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں خواتین سے کہا گیا کہ وہ دوبارہ مسجد میں نہ آئیں “کیونکہ وہ نمازیوں کو پریشان کر رہی ہیں”۔

امام مسجد نے کہا کہ کچھ خواتین نے “مسجد کے اندر گپ شپ کی اور نامناسب گفتگو کا تبادلہ کیا۔ان میں سے کئی چھوٹے بچوں کے ساتھ مسجد میں داخل ہوئیں، جنہوں نے شور مچایا اور نمازیوں کی عبادت میں خلل پڑا، اس کی وجہ سے انہیں یہ عارضی فیصلہ کرنے پر مجبور کیا۔