لاہور(ر پورٹنگ آن لائن )نامور رائٹر و ڈائریکٹر خلیل الرحمان قمر کے ساتھ ایک شام کلچرل کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم میں تین دسمبر کو منائی جائے گی ۔ ایک ہفت روزہ جریدے کے زیر اہتمام نامور رائٹر و ڈائریکٹر خلیل الرحمان قمر کے ساتھ ایک شام کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں شوبز سے تعلق رکھنے والی دیگر نامور شخصیات بھی شرکت کریںگی ۔اس شام کا اہتمام ایک ہفت روزہ جریدے کے روح رواں ملک یعقوب نور نے کیا ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ ہماری انڈسٹری میں جتنے بھی رائٹر و ڈائریکٹراوراداکار موجود ہیں ان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ان کے ساتھ ایک شام کے انعقادکا پروگرام شروع کر رکھاہے اور خلیل الرحمان قمر کے ساتھ بیٹھک بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے اور مستقبل میںبھی یہ سلسلہ جاری و ساری رہے گا۔








