محسن رضائی 17

خلیج فارس میں امریکی تسلط کے بعد کا نظام ابھر رہا ہے، محسن رضائی

تہران (رپورٹنگ آن لائن) ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے کہا ہے کہ خلیج فارس میں امریکی تسلط کے بعد کا عالمی نظام ابھر رہا ہے۔

ایک بیان میں سربراہ ایرانی سلامتی کونسل نے کہا کہ وہ دنیا کو خلیج فارس میں امریکی تسلط کے بعد کے عالمی نظام میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

صدر ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے پر ردعمل میں محسن رضائی نے کہا کہ امریکا میں آبنائے ہرمز کھولنے کی صلاحیت نہ رکھنے اور اس کی ملکیت کا دعویٰ کرنے میں جو خلا ہے وہ اُس سوا گیارہ ہزار کلومیٹر فرق سے بھی زیادہ ہے جو واشنگٹن اور آبنائے ہرمز کے درمیان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں