جے شنک 26

خلیجی ممالک میں تعلقات کو مستحکم بنانے کے لیے بھارت بحرین کی مدد کا طلبگار

مناما (رپورٹنگ آن لائن)بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ اس کی کوشش ہے کہ بحرین بھارت کو خلیجی ممالک میں مختلف تجارتی و ترقیاتی شعبوں میں آگے بڑھ کر کام کرنے میں مدد دے۔

تاکہ بھارت کی خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک میں دسترس میں مزید اضافہ ہو۔وزیر خارجہ بھارت نے یہ بات بحرین کے وزیر خارجہ عبداللطیف الزایانی کے ساتھ نئی دہلی میں ملاقات کے دوران کہی جے شنکر نے اس اجلاس کے موقع پر کہا جوائنٹ کمیشن کے پچھلے اجلاس کے موقع پر دو طرفہ دفاع کے سلسلے میں نمایاں پیش رفت ہوئی تھی۔ اسی طرح سیکیورٹی کے علاوہ تجارت ، صحت اور ثقافت کے شعبوں میں بھی دو طرفہ عوامی روابط کو بڑھانے پر اتفاق ہوا تھا۔

لیکن اس کے علاوہ بھی بعض ایسے شعبے ہیں جس میں دونوں ملک ایک دوسرے سے تعاون کر سکتے ہیں۔ خصوصا سپیس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ہم اپنے شراکت دار بحرین کے ساتھ تعاون کو بڑھانا چاہتے ہیں۔جے شنکر نے اس موقع پر واضح لفظوں میں کہا کہ ہمیں خلیج تعاون کونسل کے رکن ملکوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید موثر بنانے کے لیے بحرین کی مدد کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں