واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے اعلی عہدیداروں کی خفیہ چیٹ میں کوئی معلومات افشا نہیں کی گئیں۔ حوثیوں کے حملوں سے متعلق چیٹ میں خفیہ معلومات نہیں تھیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے اعلی عہدیداروں کی خفیہ چیٹ میں کوئی معلومات افشا نہیں کی گئیں۔ حوثیوں کے حملوں سے متعلق چیٹ میں خفیہ معلومات نہیں تھیں۔انہوں نے کہا کہ چیٹ کی تحقیقات ایف بی آئی کا مسئلہ نہیں، قومی سلامتی کے مشیر بہترین کام کر رہے ہیں۔
انہیں معافی مانگنے کی ضرورت نہی۔ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کے پاس بہترین سگنل ٹیکنالوجی ہے۔ وہ روس کے خلاف پابندیوں پر غور کریں گے ۔ بلیک سی ڈیل کیلئے شرائط کا جائزہ لے رہے ہیں۔