پی آئی اے

خصوصی پروازوں کے ذریعے دبئی سے پاکستانیوں کے انخلاء کا آپریشن مکمل کر لیا گیا

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)خصوصی پروازوں کے ذریعے دبئی سے پاکستانیوں کے انخلاء کا آپریشن مکمل کر لیا گیا۔

کورونا وائرس کے باعث دبئی میں پھنسے 90 فیصد پاکستانی وطن واپس لوٹ چکے ہیں۔

قونصل جنرل دبئی کے مطابق صرف دبئی سے 30 ہزار 229 پاکستانی خصوصی پروازوں سے وطن واپس گئے ہیں.

اور ان پروازوں میں 408 میتیں بھی پاکستان بھیجی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ دو روز میں متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) سے پاکستان کیلئے معمول کی پروازیں شروع ہوجائیں گی۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا لاک ڈاؤن کے باعث فضائی آپریشن معطل ہوگئے تھے .

س کے باعث دیگر ممالک سمیت دبئی میں بھی پاکستانی پھنس گئے تھ.

ے تاہم پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کے ذریعے پاکستانیوں کو وطن واپس لایا گیا ۔