سید یوسف رضا گیلانی 65

خصوصی افراد کو مکمل شمولیت اور باوقار زندگی کے موا قع کی فراہمی ریاست اور معاشرے کی ذمہ داری ہے ، چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ خصوصی افراد معاشرے کا اہم اور برابر حیثیت رکھنے والا طبقہ ہیں، ریاست اور معاشرے کی ذمہ داری ہے کہ خصوصی افراد کو مکمل شمولیت اور باوقار زندگی کے مواقعے فراہم کریں۔

بدھ کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سید یوسف رضا گیلانی نے خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ معذوری صلاحیت کی کمی نہیں بلکے معاشرتی رکاوٹیں اصل مسائل ہیں ، بنیادی سہولیات کا حصول ہر شہری کا برابر کا حق ہے ، تعلیم، صحت، روزگار اور اسکل ڈویلپمنٹ تک رسائی خصوصی افراد کا بنیادی حق ہے ۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ خصوصی افراد کے لیے قابلِ رسائی انفراسٹرکچر اور خصوصی تعلیم کے مراکز میں توسیع ناگزیر ہے، پارلیمنٹ خصوصی افراد کے حقوق کے فروغ اور قانون سازی میں پیش پیش ہے ، خصوصی افراد ہمت اور عزم سے کامیابی کی نئی مثالیں قائم کر رہے ہیں ۔ انہوں نےکہا کہ معاشرے کو خصوصی افراد کے لیے معاون، محفوظ اور بااختیار ماحول فراہم کرنا ہم سب کی ذمّہ داری ہے ، آگاہی مہمات شمولیتی معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں