لاہور(سلیمان چودھری)دنیا بھر سے بچوں کا خسرہ میں مبتلا ہونے اور اس سے ہلاکتوں کی خطرات بڑھنے لگے، عالمی ادارہ صحت کے مطابق 2022 میں خسرہ کے کیسز میں 18 فیصد اورہلاکتوں میں 43 فیصد اضافہ ہوا ۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں گزشتہ سال 37 ممالک میں خسرہ کی وبا پھوٹی،، گزشتہ سال دنیا بھر سے خسرہ کے 90 لاکھ کیسز رپورٹ ہوئے اور1لاکھ 36 ہزار سے زائد بچے اس سے لاکھ ہوئے، دنیا بھر میں 3 کروڑ30 لاکھ سے زائد بچے خسرہ سے بچاو کی ویکسین لگوانے سے محروم رہے 2کروڑ20 لاکھ بچے خسرہ سے بچاو کا پہلا اور 1 کروڑ10 لاکھ دوسر ا ٹیکہ نہ لگوا سکے،
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وباسے خسرہ کے کیسز اور اموات میں پھر سے اضافہ دیکھا گیا پہلے ٹیکے سے محروم بچوں کی بڑی تعداد 10 ممالک سے ہے جن میں پاکستان بھی شامل ہے ان میں نائجریا سے 30 لاکھ ، کانگو 18 لاکھ، ایتھوپیا 17 لاکھ انڈیا 11 لاکھ، پاکستان 11 لاکھ ، انگولا 8 لاکھ ، فلپائن 8 لاکھ ، انڈونیشنا 7 لاکھ ، برازیل 5 لاکھ اور مڈگاسکر سے 5 لاکھ بچے محروم رہے۔۔2000 سے 2022 تک 5کروڑ70 لاکھ اموات خسرہ ویکیسن کی مدد سے بچائیں گئی ہیں،
طبی ماہرین کہنا ہے کہ والدین خسرہ سے بچاو کی ویکسین لازمی لگوائیں تاکہ بچوں کی اموات میں کمی لائی جائے۔