خدیجہ شاہ 131

خدیجہ شاہ کی نظر بندی اور توہین عدالت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

لاہور ( رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ میں خدیجہ شاہ کی نظر بندی اور آئی جی پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں۔

جسٹس علی باقر نجفی 5 دسمبر کو درخواستوں پر سماعت کریں گے، رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کردی۔یاد رہے کہ خدیجہ شاہ نے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے نظر بندی کے احکامات کو چیلنج کررکھا ہے جبکہ انہوں نے عدالتی حکم کے باوجود مقدمہ درج کرنے پر آئی جی پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں