اضافہ ریکارڈ

خدمات کی برآمد میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیاد پر1 فیصد،درآمد میں 21 فیصداضافہ ہوا،ادارہ شماریات

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)خدمات کی برآمد میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر1 فیصد نموریکارڈکی گئی۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2023 سے اپریل 2024 تک کی مدت میں خدمات کی برآمد سے ملک کو6.44ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 1 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں خدمات کی برآمد سے ملک کو6.36 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

اپریل میں خدمات کی برآمد کاحجم 646 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں 17 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال اپریل میں خدمات کی برآمدات کاحجم 554 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

مارچ کے مقابلے میں اپریل میں خدمات کی برآمد میں ماہانہ بنیاد پر8فیصد کمی ہوئی، مارچ میں خدمات کی برآمد سے ملک کو699 ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں خدمات کی درآمد پر8.34 ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 6.91 ارب ڈالرکے مقابلے میں 21 فیصدزیادہ ہے۔ اپریل میں خدمات کی درآمد کاحجم 833 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاجوگزشتہ سال اپریل کے 725 ملین ڈالرکے مقابلے میں 15 فیصدزیادہ ہے۔