لاہور(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی ر ہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ اسد عمر کو دل کی تکلیف کی شکایت ہوئی ہے، میرے شوہر کو بھی ہارٹ کا آپریشن ہوا ہے، خدارا اب بس کردیں اور کتنے لوگوں کی جانیں لیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کی صورتحال سب کے سامنے ہے، میں یہ نہیں کہتی کہ خدانخواستہ اس طرح کے حالات ہوں لیکن صورتحال کچھ زیادہ مختلف نہیں ہے، مزید کہا کہ ٹک ٹاک سے حکومت نہیں چلتی ہے۔