خاقان 80

خاقان شاہنواز اور سبینہ سید نے شادی کی تاریخ سے متعلق اشارہ دے دیا

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نئی اور مقبول ہوتی جوڑی خاقان شاہنواز اور سبینہ سید نے منگنی کے بعد اپنی شادی سے متعلق اہم اشارہ دے دیا ہے۔

حال ہی میں ابھرتے ہوئے اداکار خاقان شاہنواز اور اداکارہ سبینہ سید نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی منگنی کا باضابطہ اعلان کیا تھا، جس کے ساتھ انسٹاگرام پر خوبصورت تصاویر بھی شیئر کی گئیں۔ تصاویر میں دونوں کو روایتی پنجابی لباس میں ملبوس، کھیت میں بیٹھے ہوئے دیکھا گیا، جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔منگنی کے اعلان کے بعد یہ جوڑی پہلی بار کراچی میں منعقد ہونے والے 24ویں لکس اسٹائل ایوارڈز میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئی، جہاں دونوں میچنگ سیاہ لباس میں ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے نظر آئے۔

اس موقع پر میڈیا کی جانب سے جب شادی کی تاریخ سے متعلق سوال کیا گیا تو خاقان شاہنواز نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان جلد کریں گے۔انڈسٹری اور مداحوں کی جانب سے اس جوڑی کے لیے نیک تمناں اور مبارکبادوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں