شوبز انڈسٹری 48

خاتون فین لندن سے فون کرتی اور کہتی بیوی کو چھوڑ کر مجھ سے شادی کرلو، اداکار محمود اسلم کا انکشاف

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار محمود اسلم نے ابھی تک شادی کے پیغامات آنے کا انکشاف کیا ہے۔حال ہی میں محمود اسلم نے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوںنے دلچسپ گفتگو کی۔میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آپ کو ابھی بھی شادی کے پیغامات آتے ہیں؟جس پر اداکار نے انکشاف کیا کہ مجھے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شادی کے پیغامات آتے ہیں۔انہوں نے ایک قصہ سناتے ہوئے کہا کہ میری ایک خاتون فین لندن سے مجھے کال کرتی تھی اور کہتی تھی کہ مجھ سے شادی کرلو، اپنی بیوی کو چھوڑ دو، میرے پاس بہت پیسہ ہے۔

محمود اسلم نے کہا کہ وہ خاتون میرے 80کی دہائی کے ڈرامے ‘دلاور’کی فین تھی، میں نے ان سے کہا کہ آپ نے بہت پرانا ڈرامہ دیکھا ہوا ہے، اس وقت میں جوان تھا اب بوڑھا ہوگیا ہوں، لیکن خاتون نے ماننے سے انکار کردیا۔اداکار نے کہا کہ وہ مجھے فون کال کرکے صرف یہ ہی کہتی تھی کہ آپ کیسے ہیں، ٹھیک ہیں، پھر فون بند کردیتی تھی، پھر میں نے اپنی بیوی سے بات کروائی اور پھر آخری کال پر خاتون نے مجھے کہا کہ اگر آپ مجھے دنیا پر نہیں ملے تو کوئی بات نہیں، میں اللہ سے آپ کو دوسرے جہاں میں مانگ لوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں