دعا بھٹو 177

خاتون رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو کی بیٹے کی حوالگی کیلئے درخواست دائر

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) کراچی کی فیملی کورٹ میں پاکستان تحریکِ انصاف کی رکنِ سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے اپنے بیٹے کی حوالگی اور اس کا سربراہ مقرر کرنے کی درخواست بھی دائر کر دی،دعا بھٹو کی جانب سے درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ بیٹے کامل حلیم کی کسٹڈی مستقل طور پر میرے حوالے کی جائے،

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مجھے حلیم عادل شیخ سے رہائش کی مد میں 2لاکھ روپے ماہانہ دلوائے جائیں، مجھے کمسن بیٹے کامل حلیم کی سربراہ مقرر کیا جائے،دعا بھٹو کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ میرے بیٹے کو پاکستان اور ملک سے باہر کہیں بھی لے جانے کی اجازت مجھے دی جائے،پی ٹی آئی کی رکنِ سندھ اسمبلی نے عدالت سے یہ استدعا بھی کی ہے کہ حلیم عادل شیخ سے میرا اصل شناختی کارڈ واپس دلوایا جائے، بچے کا پیدائشی سرٹیفکیٹ اور ب فارم بھی واپس دلوایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں