حیدر سلطان

حیدر سلطان،معمررانا ،شفقت چیمہ کی فلم ”پیشی گجراں دی ”بزنس حاصل کرنے میں کامیاب

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)نامور اداکار حیدر سلطان،معمررانا اورشفقت چیمہ کی فلم ”پیشی گجراں دی ”لاہور سمیت پنجاب سرکٹ میں بہترین بزنس حاصل کرنے میںکامیاب ہو گئی ۔ہدایتکار مسعودبٹ کی فلم کواکتوبر کے آخری ہفتے میں پنجاب بھر کے سینما گھروںمیں ریلیز کیا گیا تھا اوراسے شائقین کی جانب سے پذیرائی ملی ہے ۔ فلم میں سلطان راہی کے صاحبزادے حیدرسلطان ،معمررانااورشفقت چیمہ نے بہترین کردار نبھائے ہیں ۔