لاہور (رپورٹنگ آن لائن)سابق کرکٹر مشتاق احمد نے بھارت کے شہر حیدر آباد دکن میں قومی ٹیم کے والہانہ استقبال کی وجہ وہاں موجود مسلمانوں کی اکثریت کو قرار دے دیا۔ورلڈکپ کیلئے بھارت کے شہر حیدرآباد دکن کے ائیرپورٹ پر بھارتی شہری کپتان بابر اعظم کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بے چین تھے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم ائیرپورٹ پہنچی تو وہاں موجو د حکام اور شائقین کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا استقبال کیا گیا، اس موقع پر ائیرپورٹ پر موجود بھارتی شہری اور پاپارازی( فوٹوگرافر ز) بابر اعظم کو دیکھ کر بابر بھائی ، بابر بھائی کے نعرے لگانے لگے، یہی نہیں بھارت میں قومی کرکٹ ٹیم کے استقبال کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی گردش کرتی رہیں۔