لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت گرچکی، قومی خزانے سے کمیشن مانگتے ہوئے پکڑے گئے، چینی، آٹا سب چوری کرا دیا، نااہل ٹولہ ملک پر مسلط ہے۔
نیب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملکی تاریخ میں ایسا ٹولہ پہلے کبھی مسلط نہیں ہوا، آئے روز کے سکینڈل بتا رہے ہیں، ان کے پاس کرنے کو کچھ نہیں، آٹا بجلی گیس سب کچھ چوری ہوچکا ہے۔