یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور 233

حکومت کی تین سالہ کارکردگی بیان کرنے کے لئے ” جنگ “نے درخواست کی۔طلعت نصیر پاشا۔وی سی یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور

شہباز اکمل جندران۔۔

میڈیا ہاوسز ملک میں کھلے عام ایجنڈا سیٹنگ کرنے لگے۔ ملک کے بڑے اخبار روزنامہ جنگ نے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے حکومت کی تین سالہ کارکردگی بیان کرنے کی درخواست کی اور ان کے Write up کو 8 ستمبر 2021 کے اخبار میں مختلف سرکاری اداروں کے حوالے سے پورے پورے صفحے کے اشتہار(سپلیمنٹ )کے طورپر شائع کیئے۔
روزنامہ جنگ
بزدار سرکار کی تعلیمی شعبے میں کارکردگی بیان کرنے کے لئے یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا کی تصویر کے ساتھ سپلیمنٹ شائع کیا گیا۔
یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور
جس کے جواب میں ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا نے تحریری طور پر بیان کیا ہے کہ انہوں نے روزنامہ جنگ کی زبانی درخواست پر سپلیمنٹ لکھا تھا۔
یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور

یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور ایک سرکاری ادارہ ہے۔جس کے وائس چانسلر کی طرف سے کسی اخبار کی زبانی درخواست پرحکومتی کارکردگی بیان کرنا اپنی نوعیت کا انوکھا عمل ہے۔جو میڈیا کی ایجنڈا سیٹنگ کی زندہ مثال ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں