سید یوسف رضا گیلانی

حکومت کی اکثریت کا خمیازہ 22 کروڑ عوام بھگت رہی ہے‘ یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)ایوان بالا میں اپوزیشن لیڈر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت کی اکثریت کا خمیازہ 22 کروڑ عوام بھگت رہی ہے‘ سینیٹ میں کورم پورا نہ ہونے کے باوجود اپوزیشن تعاون کر رہی ہے‘جب سوال کا جواب مانگتے ہیں ہیں تو یہ سابقہ حکومتوں کی بات کرتے ہیں‘واک آوٹ اس لیئے کیا یہ سوالوں کا جواب دینے کی بجائے حکومتی کارکردگی بتا رہے تھے۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سید یوسف رضا گیلانی نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سینیٹ میں کورم پورا نہ ہونے کے باوجود اپوزیشن تعاون کر رہی ہے، ہم جب سوال کا جواب مانگتے ہیں ہیں تو یہ سابقہ حکومتوں کی بات کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں بھی اسپیکر قومی اسمبلی رہا ہوں سوال کا جواب ہاں یا نہ میں دیں لیکن سوال کا جواب نہیں دیا جاتا اور تنقید کی جاتی ہے اور ہمیں کہا جاتا ہے کہ آپ روئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے آج واک آوٹ اس لیئے کیا کیونکہ یہ سوالوں کا جواب دینے کی بجائے حکومتی کارکردگی بتا رہے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر مہینے پیٹرول کی قیمت بڑھا دی جاتی ہے جس کی وجہ سے 22 کروڑ عوام پریشان ہیں جبکہ آج ان کی اکثریت کی وجہ سے 22 کروڑ عوام رو رہی ہے۔