اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے حکومت کو پیٹرولیم پر 350ارب روپے کی سبسڈی دینا پڑے گی۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ خان صاحب تباہی کرکے چلے گئے، اب اسے ٹھیک کرنا ہم سب کا فرض ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قیمت بڑھانے کے بجائے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت دس روپے کم کردی، حکومت کو پیٹرولیم پر 350ارب روپے کی سبسڈی دینا پڑے گی۔سابق وزیرخزانہ کاکہنا تھا کہ کھانے پینے کی اشیا کی قیمتیں دگنی ہوچکی ہیں، اب ملکی تاریخ میں 5600ارب روپے کا وفاقی بجٹ خسارہ ہونے جا رہا ہے۔