سیالکوٹ (رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب بجٹ میں الاﺅنسز،تنخواہیں بڑھارہی ہے،اپوزیشن عوام کوگمراہ کرنے میں مصروف ہے،یہ قومی خزانے کوچونالگانے والی حکومت نہیں ہے،عوامی شکایات کاازالہ نہ کرنے والے افسران کوگھرجانا ہوگا۔
اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آنے والے بجٹ میں کاشتکاروں،صنعتکاروں کیلئے اقدامات کریں گے،حکومت پنجاب بجٹ میں الاﺅنسز،تنخواہیں بڑھارہی ہے،اپوزیشن عوام کوگمراہ کرنے میں مصروف ہے،یہ قومی خزانے کوچونالگانے والی حکومت نہیں ہے،فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت انڈسٹریل زون بناکردنیاکوپاکستان کے ساتھ جوڑنے جارہی ہے،سیاحت کے فروغ سے پاکستان کامثبت تشخص اجاگرکرناہے،
فردوس عاشق نے کہا کہ عوامی شکایات کاازالہ نہ کرنے والے افسران کوگھرجانا ہوگا،ویکسینیشن ہمارے لئے بڑاچیلنج ہے،پنجاب بھرمیں 770ویکسینیشن سینٹرقائم کئے گئے ہیں،پنجاب میں ویکسینیشن سینٹرزکی تعدادایک ہزارکرنے جارہے ہیں۔








