قرض 150

حکومت نے 4ماہ میں 4 ارب 69 کروڑ ڈالر قرض حاصل کیا

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)وفاقی حکومت نے 4ماہ میں 4 ارب 69 کروڑ ڈالر قرض حاصل کیا ۔اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے رواں سال جولائی تا اکتوبر کے دوران 4 ارب 69 کروڑ ڈالر قرض حاصل کیا،کمرشل بینکوں سے 1 ارب 52 کروڑ 97 لاکھ ڈالر کا قرض حاصل کیا گیا، مختلف ممالک اور ملٹی لیٹرل اداروں سے 12 کروڑ 31 لاکھ ڈالر کی گرانٹس ملیں جبکہ جولائی سے نومبر کے دوران چین سے 7 کروڑ 33 لاکھ روپے کا قرض ملا۔

رپورٹ کے مطابق جولائی سے نومبر امریکہ سے پاکستان کو 2 کروڑ 92 لاکھ ڈالر قرض ملا، ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 62 کروڑ 2 لاکھ ڈالر قرض فراہم کیا جبکہ اسلامک ڈویلپمنٹ فنڈز سے پاکستان کو 46 کروڑ 85 لاکھ ڈالر قرضہ ملا۔قرض دینے والوں میں کمرشل بینکس،چین،امریکہ و دیگر ممالک،ملٹی لیٹرل ادارے،ایشیائی ترقیاتی بینک،اسلامک ڈویلپمنٹ فنڈز شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں