صحت کارڈ

حکومت نے نواز شریف کو صحت کارڈ جاری کر دیا

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)حکومت کی جانب سے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نون کے قائد میاں محمد نواز شریف کو صحت کارڈ جاری کر دیا گیا،

محکمہ صحت کی جانب سے اس حوالے سے نواز شریف سے مخاطب ہو کر کہا گیا ہے کہ آپ صحت کارڈ کے ذریعے سالانہ 10لاکھ روپے تک علاج کرا سکتے ہیں،محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف بطور سربراہِ خاندان مزید ایک فرد کا علاج کرانے کے مجاز ہیں، علاج میں 10لاکھ روپے سے زائد رقم کی ضرورت پڑی تو خصوصی کمیٹی اس کا انتظام کرے گی۔