اسد قیصر

حکومت نے فسطائیت کی انتہا کر دی، ایسا مارشل لاء میں بھی نہیں ہوتا،اسد قیصر

پشاور (رپورٹنگ آن لائن)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور رکن قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت نے فسطائیت کی انتہا کر دی ہے، ایسا مارشل لاء میں بھی نہیں ہوتا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ سیکیورٹی کی آڑ میں حکومت نے راولپنڈی اور اسلام آباد کی آبادی کو یرغمال بنایا ہوا ہے، راستے بند کرنا اور جلسے میں رکاوٹیں ڈالنا عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے۔اْنہوں نے کہا کہ جلسے میں شرکت کے لیے سب پاکستانیوں کو نکلنا ہوگا، اْمید ہے کہ اسلام آباد اور پنڈی ڈویڑن کے عوام جلسے کے لیے ضرور نکلیں گے، لوگوں میں ہمت اور جذبہ ہے، حکومتی ہتھکنڈے لوگوں کو روک نہیں سکتے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ہمارا جلسہ پْرامن ہوگا، انتشار کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔اْنہوں نے کہا کہ یہ ہمارا آئینی حق ہے کہ ہم اپنی آواز عوام تک پہنچائیں۔