محمد اورنگزیب 66

حکومت ملک میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور جامع و ہم آہنگ معاشرے کے قیام کے لیے پرعزم ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہاہے کہ حکومت ملک میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور جامع و ہم آہنگ معاشرے کے قیام کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے یہ بات پیرکویہاں وزارت خزانہ کے سینئر حکام کے ہمراہ فنانس ڈویژن کے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے عملے کے ساتھ کرسمس کی تقریب میں شرکت کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر انہوں نے مذہبی ہم آہنگی، روادی و شمولیت کے لیے حکومت پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ وفاقی وزیر نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی اور امن، ہمدردی اور باہمی احترام جیسی اقدار کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدار پاکستانی معاشرے کی بنیاد اور مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دیتی ہیں۔وزیرخزانہ نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ پاکستان کا آئین تمام شہریوں کو بلا امتیاز مساوی حقوق کی ضمانت دیتا ہے اور حکومت ملک میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ایک جامع و ہم آہنگ معاشرے کے قیام کے لیے پرعزم ہے۔وزیرخزانہ نے اس موقع پرکرسمس کیک بھی کاٹا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں