اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز سید نیر حسین بخاری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل میں کہا ہے کہ حکومت عوام الناس کو ریلیف کی بجائے تکلیف میں مبتلا کرنے سے گریز کرے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کرتی ہے پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے سے پہلی سے مہنگائی میں مزید اضافہ سے عوامی مشکلات بڑھیں گی انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے حکومتی سرکاری اخراجات میں کمی سے ہونے والی بچت عوام الناس کو منتقل کرنے کی تجاویز دی ہوئی ہیں۔
انہوںنے کہاکہ وفاقی صوبائی حکومتیں ادارے پٹرول ڈیزل استعمال پر 60فی صد کٹوتی کا فایدہ عوام کو پہنچایا جائے،نمود و نمائش ترک کرکے سادہ زندگی بسر کرنا ناگزیر ہے۔نیر بخاری نے کہا کہ عوام الناس نے بہت قربانیاں دے لیں اشرافیہ انتظامیہ ملکی خزانہ پر کم سے کم بوجھ کی عادات اپنائیں تمام ریاستی سرکاری اداروں اور تعلیمی اداروں میں آمد و رفت کیلئے سرکاری بسیں استعمال میں لائی جائیں ،پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 55 روپے اضافہ عوام الناس کیلئے ناقابل برداشت ہے۔








