لاہور(رپورٹنگ آن لائن)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور اور صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن پنجاب راجہ یاسر ہمایوں سے یونیورسٹیز طلبہ ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب جبکہ کامیاب مذاکرات کے بعد یونیورسٹیز طلبہ ایکشن کمیٹی نے گور نر ہاؤس کے باہر دھر نا اور پنجاب بھر میں اپنا احتجاج موخر کردیا ۔
گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے یونیورسٹیز طلبہ کے مسائل کے حل کیلئے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب کی سر براہی میں8رکنی کمیٹی بھی قائم کردی ۔پر ائیوٹ یونیورسٹیز ایسوسی ایشن کے صدر بھی کمیٹی کے رکن ہوں گے جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ طلبہ ہمارے پاکستان کا مستقبل ہیں حکومت انکے ساتھ کھڑی ہے تمام معاملات کو جلد ازجلد حل کر نے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز گور نر ہاؤس لاہور میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور اور صوبائی وزیرہائر ایجوکیشن پنجاب راجہ یاسر ہمایوں سے یونیورسٹیز طلبہ ایکشن کمیٹی کے حمز ہ مصطفی اور سبط حسن سمیت دیگر اراکین نے مذاکرات کیے اور انکو کورونا بحران کی وجہ سے یونیورسٹیز طلبہ کو در پیش مسائل کے بارے میں بتایا جبکہ اس موقعہ پر سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کمیشن پنجاب اور پر نسپل سیکرٹر ی ٹو گور نر پنجاب ڈاکٹر راشد منصور سمیت دیگر بھی موجود تھے طلبہ کو درپیش مسائل کے معاملے پر گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن کی سربراہی میں 8 رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے
کمیٹی میں وائس چانسلر یو ای ٹی منصور سرور، چیئرپرسن پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن، وی سی ایگری کلچر یونیورسٹی فیصل آباد، وی سی پنجاب یونیورسٹی، وی سی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ‘ وی سی فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی اور پرائیویٹ سیکٹرکی یونیورسٹیز ایسوسی ایشن کے صدر سمیت 8 ارکان کمیٹی کے ممبر ہوں گے اس موقعہ پر گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کورونا بحران کی وجہ سے جہاں دیگر شعبے متاثر ہوئے ہیں وہاں ایجوکیشن کے شعبے کو بھی بہت نقصان ہوا ہے میں نے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کمیشن کی سر براہی میں کمیٹی قائم کردی ہے جو آج سے (منگل ) سے اپنا کام کا آغاز کر دے گی یہ کمیٹی یونیورسٹیز اور طلبہ کو در پیش مسائل کے بارے میں مکمل رپورٹ تیار کر یگی جسکے مطابق ہم طلبہ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات کو یقینی بنائیں گے
2جولائی کو وفاق نے بھی تعلیمی اداروں کی بندش کے معاملے پر اہم اجلاس طلب کر لیا ہے اس میں بھی تمام امور زیر بحث آئیں گے ا۔ نہوں نے کہا کہ کورونا بحران کے دوران پنجاب کی میڈ یکل یونیورسٹیز نے جو مثالی کردار ادا کیا ہے اسکی بھی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے میں طلبہ کو یقین دلاتاہوں کہ ان کے جو بھی مسائل ہیں انکو حل کر نے کیلئے تمام وسائل بیرو کار لائے جائیں گے جبکہ صوبائی وزیرہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے کہا کہ طلبہ کو احتجاج کی ضرورت نہیں پڑ ے گی ہم انکے تمام مسائل کو حل کر یں گے جسکے لیے سر کاری کیساتھ ساتھ پرائیوٹ یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کے ساتھ بھی بات چیت کی جائیگی ۔