محسن شاہنواز رانجھا 227

حکومت سے این آر او مانگا نہ دیں گے، نیب قانون کا مجوزہ مسودہ شہزاد اکبر نے دیا، محسن شاہنواز رانجھا

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ حکومت سے این آر او مانگا نہ دیں گے، نیب قانون کا مجوزہ مسودہ شہزاد اکبر نے دیا، حکومت نے اپنے کرپٹ وزرا کو این آر او دیا، بیفشری آج وزیراعظم ہاوس میں بیٹھے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہ نواز رانجھا نے مریم اورنگزیب کے ہمراہ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن سے بدلہ لینے کیلئے حکومت عوام کو کیوں سزا دے رہی ہے، نیب کی زیر حراست متعدد افراد کی اموات ہوئیں، ہم نے کہا تھا نیب صرف ن لیگ کیلئے رہنے دیں، ہم ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، حکومتی صفوں میں کرپشن کے معاملات سنگین ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا فواد چودھری نے کہا مریم اور بلاول شو پیس ہیں، شو پیس تو وہ سلیکٹڈ وزیراعظم ہوتا ہے جسے ٹی وی سے پتا چلتا ہے آٹے اور چینی کی کیا قیمت ہے، شوپیس وہ وزیراعظم ہوتا ہے جو سلیکٹڈ ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں