لاہور( ر پورٹنگ آن لائن) پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرزایسوسی ایشن نے صوبائی دارالحکومت لاہور کے معروف تجارتی مرکز میںدہشتگردی کی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائی پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتی ، حکومت شہداء کے لواحقین اور زخمیوںکے لئے مالی معاونت کا اعلان کرے ۔ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر عبد اللطیف ملک، کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن پرویز حنیف ، وائس چیئرمین اعجاز الرحمان، سینئر ایگزیکٹو ممبر ریاض احمد، سعید خان، اکبر ملک،
فیصل سعید خان، دانیال حنیف نے اپنے مشترکہ بیان میں انار کلی بازار میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تحریب کاروں نے بزدلانہ کارروائی کے ذریعے خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کی ہے لیکن پاکستانی قوم ایسے ہتھکنڈوں سے ہرگز مرعوب نہیں ہوگی ۔ انہوںنے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشگردوں او ران کے سہولت کاروںکو گرفتارکرکے قانون کے کٹہرے میں لائیں ۔ ایسوسی ایشن کے رہنمائوںنے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی ۔