شہباز شریف 134

حکومت تحریک لبیک کے ساتھ معاہدے کی تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کرے ، شہباز شریف

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت تحریک لبیک کے ساتھ معاہدے کی تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کرے ۔

پیر کو صحافی نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے تحریک لبیک پاکستان سے خفیہ معاہدے سے متعلق سوال کیا تو شہباز شریف نے کہاکہ حکومت پارلیمان میں آکر بتائے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ ہر چیز خفیہ ہے حکومت بتائے کیا معاہدہ کیا ہے، تحریک لبیک کو کالعدم کی لسٹ سے نکلنے پر مشاورت سے جواب دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں