رانا ثناءللہ 201

حکمرانوں کی کارکردگی صفر ہے عوام کی پریشانیوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے،رانا ثناءللہ

فیصل آباد (رپورٹنگ آن لائن ) سا بق صو با ئی وزیر قانون رانا ثناءللہ خاں نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی کارکردگی صفر ہے عوام کی پریشانیوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے مہنگائی ‘ بے روز گاری نے عوام کی کمر توڑ دی ہے تمام ادارے تباہی کے دہانے پر ہیں ملک کی معاشی و اقتصادی صورتحال انتہائی دگرگوں ہے

عمران خان کے قوم کو دکھائے خواب چکنا چور ہوگئے حکمران عملی اقدامات کی بجائی عوام کو لالی پاپ اور جھوٹے دلاسے دے رہے ہیں میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ حکومت جلسے جلوس کر ئے تو کو یڈ19 نہیں پھیلتا اپوزیشن کے جلسے کوویڈ19پھیلا رہے ہیں حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے فیصل آباد میں نون لیگ کا ورکر کنونشن ہو گا پاکستان کی پوری قوم اپنی بہادر مسلح افواج کیساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے

انہوں نے کہاکہ عوام کی امیدیں دم توڑ چکی ہیں بے تحاشا مہنگائی اور بے روز گاری نے عوامی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے ہمارا دل آج بھی میاں محمد نواز شریف کے ساتھ دھڑکتا ہے اور جب تک سانسیں چل رہی ہیں میاں محمد نواز شریف اور اس کے جانثاروں کا ساتھ نبھائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں