حوثیوں 145

حوثیوں کے لیے ایران کے ایلچی کوروناعلاج کی غرض سے یمن سے وطن روانہ

صنعاء (ر پورٹنگ آن لائن)یمن میں حوثی ملیشیا کے لیے ایران کے خصوصی ایلچی حسن ایرلو کووڈ19کے مثبت ٹیسٹ کے بعد علاج کی غرض سے وطن واپس روانہ ہوگئے ۔ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے بتایا کہ ایران نے حال ہی میں کچھ علاقائی ممالک سے رابطہ کیا تھا تاکہ ایرلوکی علاج کی غرض سے وطن منتقلی میں مدد مل سکے۔

انھوں نے کہا کہ ایرلو گذشتہ کچھ دنوں سے کرونا وائرس سے متاثرہیں اوران کی ایران واپسی ہورہی ہے۔خطیب زادہ نے ذرائع ابلاغ کی ان خبروں کی تردید کی کہ حوثیوں کے ساتھ تنازع کی وجہ سے ایرلو یمن سے لوٹ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں