تہران (رپورٹنگ آن لائن)ایران کے پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ میجر جنرل محمد پاکپور نے اعلان کیا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب، حوثیوں کے ساتھ اپنے تزویراتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔
یہ بات انھوں نے ایک پیغام میں کہی جس میں انھوں نے محمد عبد الکریم الغماری کی ہلاکت پر مبارک باد اور تعزیت پیش کی۔
اپنے بیان میں پاکپور نے اس بات پر زور دیا کہ پاسدارانِ انقلاب محاذِ مزاحمت اور بیت المقدس کی آزادی کے نام سے معروف محاذ کی حمایت جاری رکھے گی، اور اس کے اصولوں سے اپنی وابستگی کا اعادہ کرتی ہے۔









